افغانستان کے صدر اشرف غنی آج لاہور کا دورہ کررہے ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔ وہ پنجاب کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے معاونین کے بغیر ملاقاتیں کریں گے، وہ گورنر ہاؤس میں نمایاں تاجروں و کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ افغان صدر بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ بھی جائیں گے۔
