عالمی کرکٹ کپ کے 35ویں میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ ڈرہم کے چیسٹر لی اسٹریٹ گراؤنڈ میں پروٹیز ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان ڈیموتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا- سری لنکن ٹیم کو ایونٹ میں رہنے کے لئے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا جب کہ پروٹیز ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
