اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر کردہ ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جن کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
