کرکٹ ورلڈ کپ میں آج افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ افغان کپتان گلبدین نائب نے قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ کوشش ہوگی آج کے میچ میں بڑا اسکور کریں۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، پوری کوشش کریں گے آج بھی اچھی پرفارمنس دیں۔ افغانستان کے خلاف پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کپتان سرفراز احمد سمیت فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ شامل ہیں۔ عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔