وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایوان میں پیش کئے گئے ضمنی مطالباتِ زر 1994ء سے 2018ءتک کے ہیں۔ قومی اسمبلی میں ضمنی مطالباتِ زر پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ مطالبات 222 ارب 14 کروڑ روپے مالیت کے ہیں، جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 599 ارب روپے سے زائد تھی۔
