تازہ ترین
عالمی برادری کو تمام تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، ملیحہ لودھی

عالمی برادری کو تمام تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد یا مخصوص مفادات کی خاطر تنازعات اور انسانی مصائب ومشکلات کے حل میں امتیازی ترجیحات سے گریز کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام سے متعلق ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے انسانی تنازعات اور فسادات کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تکالیت اور مصائب سے غفلت برتنے پر مرتب ہونے والے نتائج سے خبردار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تمام تنازعات کے منصفانہ اور بلاامتیاز حل کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons