مری کے تفریحی مقام پٹریاٹہ کی چیئر لفٹوں میں پھنسے 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے بحفاظت اتار لیا گیا۔
گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب اچانک آنیوالی تیز آندھی کے باعث کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا تھا۔ بارہ کی بارہ کیبل کاریں فضا میں جھولنے لگیں، آندھی اور بارش رکنے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو عمل شروع کیا گیا جو رات گئے 3 بجے تک جاری رہا۔ ریسکیو اہل کاروں نے مینوئیل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلا کر سیاحوں کو نکالا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیبل سروس معطل کر دی گئی ہے ۔