کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمس ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons