تازہ ترین
سوئی ناردرن گیس کا گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 121 روپے فی یونٹ برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس کے استعمال پر فی یونٹ گیس کی قیمت 127 روپے سے بڑھا کر 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ گیس کی قیمت 264 روپے سے بڑھا کر 553 روپے جبکہ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 275 روپے سے بڑھ کر 738 روپے تک مقررکی گئی ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons