تازہ ترین
ای او بی آئی نے رجسٹرڈ ملازمین کے لئے پنشن کے نئے اصول اور گائیڈ لائن جاری کر دی

ای او بی آئی نے رجسٹرڈ ملازمین کے لئے پنشن کے نئے اصول اور گائیڈ لائن جاری کر دی

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن نے رجسٹرڈ ملازمین کے لئے پنشن کے نئے اصول اور گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل آپریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس پالیسی کے تحت ادارہ رجسٹرڈ ملازمین کو جو سہولیات دے گا اس میں اولڈ ایج پنشن، لواحقین پنشن، اسٹیٹ پنشن، ان ویلیڈیٹی پنشن اور اولڈ ایج گرانٹ شامل ہیں۔ پنشن حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 60 برس برائے مرد حضرات اور 55برس برائے خواتین مختص ہوگی۔ جو مرد حضرات کان کنی کے شعبے سے منسلک ہیں ان کی عمر حد 55 برس مقرر کی گئی ہے مگر شرط یہ ہے کہ وہ اس شعبے سے پنشن حاصل کرنے کی عمر پر 10 برس سے منسلک ہوں۔

یہ خبر پڑھیئے

طویل المدتی اقتصادی بہتری کیلئے آئندہ چند ہفتوں میں نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی: وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ طویل المدتی اقتصادی بہتری کیلئے آئندہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons