تازہ ترین
اثاثے ظاہرکرنے کی حتمی تاریخ میں 3جولائی تک توسیع ...

اثاثے ظاہرکرنے کی حتمی تاریخ میں 3جولائی تک توسیع …

حکومت نے اثاثے ظاہرکرنے کی حتمی تاریخ میں 3جولائی تک توسیع کردی ہے۔ مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ سکیم سے بھرپور فائدہ حاصل کریں۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے دوست ممالک سے 9 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی۔ اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے 6 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے کیا گیا۔ انہوں نے کہ دوست ملک قطر نے پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے 3 ارب ڈالرز فراہم کئے ہیں۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ کے 5 بنیادی نکات میں معیشت کو درپیش بیرونی خطرات کا سدباب، بچت کیلئے سخت اقدامات، معاشرے کے نادار طبقے کی امداد، صنعتوں کیلئے سہولیات کی فراہمی اور محاصل میں اضافہ شامل ہیں۔
ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہاہے کہ اثاثہ جات ظاہرکرنے والی سکیم سے اب تک 85 ہزار افراد مستفید ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اثاثہ ظاہرکرنے کی سکیم کی مدت ختم ہونے کے بعدبے نامی اکاونٹ کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ میکانزم کا 28 واں اجلاس

30 نومبر  کو چین اور بھارت نے سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons