تازہ ترین
بیجنگ، تاشِنگ ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام مکمل ...

بیجنگ، تاشِنگ ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام مکمل …

بیجنگ کے تاشِنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ ہوائی اڈے کے 7 لاکھ مربع میٹر پر محیط رقبے پر 4 رن ویز اور جدید خطوط پر استوار ایک بڑا ٹرمینل تعمیر کیا گیا ہے۔ بیجنگ کے تاشِنگ ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز 2014 میں کیا گیا، جبکہ تکمیل کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح رواں سال 30 ستمبر کو متوقع ہے۔ چینی حکام کے مطابق 2021ء تک بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons