کرکٹ ورلڈکپ، انگلینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف ...

کرکٹ ورلڈکپ، انگلینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف …

برمنگھم میں کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جونی بیئراسٹو اور جیسن رائے نے کیا، دونوں اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس کے بعد جیسن رائے 66 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اوپننگ کے لیے آنے والے جونی بیراسٹو نے شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کرتے ہوئے 111 رنز بنائے، انہیں محمد شامی نے آؤٹ کیا جب کہ کپتان این مورگن صرف ایک رن بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جوئے روٹ نے بین اسٹوک کے ساتھ مل کر 70 رنز کی شراکت بنائی تاہم روٹ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بین اسٹوک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، بین اسٹوک نے 54 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بناسکی۔ انگلینڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 4 میں کامیابی جب کہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بھارت ایونٹ میں ابھی تک 6 میچز کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔
آج کا میچ پاکستان کے لیے ابھی اہمیت کا حامل ہے، انگلینڈ کی شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی کے مزید قریب پہنچ جائے گی تاہم بھارت کی شکست کی صورت میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو نیوزلینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پیک سے ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے آغاز کیے گئے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons