تازہ ترین
افغانستان میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرانےاور ہنگامہ آرائی پر پاکستان کا اظہار تشویش ...

افغانستان میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرانےاور ہنگامہ آرائی پر پاکستان کا اظہار تشویش …

پاکستان نے پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ایسے غیر قانونی عمل اور ورلڈ کپ کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ہنگامہ آرائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس بدترین پروپیگنڈا کے لئے سٹیڈیم کا استعمال انتہائی ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امید کرتاہے سپورٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام متعلقہ حکام سے معاملے کی مکمل تحقیقات اور معاملے کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاملہ سفارتی ذرائع تک بھی پہنچایا جارہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons