تازہ ترین
انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی ...

انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی …

عالمی کپ کرکٹ کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 31رنز سے شکست دیدی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 338رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بھارت کی ٹیم اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 306رنز تک محدود رہی۔

اس طرح اب انگلینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید بڑھ گئی ہے۔ میزبان انگلینڈ نے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 337رنز بنائے تھے۔ جس میں اوپننگ بیٹسمین جونی بریسٹو کے شاندار 111، مڈل آرڈر بیٹسمین بین اسٹوک کے 79اور جیسن رائے 66 رنز انگلینڈ کے قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons