تازہ ترین
چین امریکہ سربراہان کی اوساکا ملاقات بہت اہم رہی، ماہرین و دانشور!

چین امریکہ سربراہان کی اوساکا ملاقات بہت اہم رہی، ماہرین و دانشور!

چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان انتیس تاریخ کو جی ٹوینٹی سمٹ کے دوران اوساکا میں ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے صدور نے چین امریکہ تعلقات، موجودہ تجارتی کشمکش اور مشترکہ دلچسپی کے عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ کئی ماہرین و دانشوروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم موقع پر ہونے والی ایک اہم ملاقات ہے۔ چین اور امریکہ کو مل کر رابطوں اور تعاون کے ذریعےمستحکم طور پر آگے بڑھنا چاہیئے۔

چین کی قومی کمیٹی برائے چین بحرالکاہل تعاون کے سربراہ سو گہ کا کہنا ہےکہ اس ملاقات سے چین امریکہ تعلقات میں موجود تمام مسائل کا حل تو نہیں نکلے گا لیکن یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کی سمت کے تعین اور برابری و باہمی مفادات کی بنیاد پر باہمی تجارتی مذاکرات کی بحالی کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ چین کی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کی نائب سربراہ سو شیاؤ حوئی نے کہا کہ اس ملاقات میں طے کیا گیا کہ امریکہ چین کی مصنوعات پر مزید اضافی ٹیرف نہیں لگائے گا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ سمجھ رہےہیں کہ تجارتی تعاون باہمی مفاد میں ہے اور جیت ہی جیت ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ اگلے مرحلے میں چین اور امریکہ ماضِی کی غلطیوں سے اٰعتراض کرتے ہوئے ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین بالادستی کی مخالفت کرتا ہے، امریکہ میں چین کے سابق سفیر

حال ہی میں جنوبی چین کے شہر گوانگچو میں منعقدہ  انڈرسٹینڈنگ چائنا  2023 ء  ” …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons