روسی کمیونیسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نائب چیئرمین، روسی ریاستی ڈوما یعنی پارلیمان کے ایوان زیریں کی بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کے اول ڈپٹی چیئرمین ڈمٹری نویکوف نے تیس جون کو ماسکو میں کہا کہ چینی کمونسٹ پارٹی کے 18 ویں قومی کانگریس کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی نے پارٹی کےنظم کو مضبوط بنانے، چین میں غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو دیگر ممالک اور ان کی سیاسی جماعتوں کیلئے قابل مطالعہ اور تحقیق کی لائق ہیں-
انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں، چین کی معیشت مستحکم اور تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ چین نے اپنی اقتصادی ترقی کے ذریعہ عالمی معیشت کے فروغ کے لئے خصوصی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کے خیال میں چین کے رہنماؤں نے ہمیشہ مارکسزم کے رہنما نظریات کا مظاہرہ کیا ہے، اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ملک سوشلزم کی راہ پر گامزن رہا ہے، چین کی ان کوششوں کے نتیجے میں چینی قوم کے نشاۃ ثانیہ کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے-