تازہ ترین
افغان صدرنے وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ کے وژن کوسراہا ...

افغان صدرنے وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ کے وژن کوسراہا …

افغان صدرڈاکٹراشرف غنی نے کہا ہے کہ اُن کا ملک پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اورعلاقائی تعاون، خوشحال اورروابط کے فروغ کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہم دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان حالیہ رابطوں کے بارے میں پُرامیدہیں۔ افغان صدرنے مستحکم اورخوشحال افغانستان کی حمایت کے لئے وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کے وژن کوسراہا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ عالمی منظرنامہ تبدیل ہورہا ہے اورخطے کے تما م ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔ برصغیرکے عظیم شاعرعلامہ محمد اقبال کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہاکہ بلاشبہ وہ ایک عظیم شاعرتھے اورانہیں افغانستان میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons