تازہ ترین
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت مزید کھلی سوچ سے کام لے گی، ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت مزید کھلی سوچ سے کام لے گی، ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو لین جنگ یو ار نے یکم جولائی کو ہانگ کانگ کنونشن اور نمائش سینٹر میں منعقدہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کی بائیسویں سالگرہ منانے کے لئے منعقدہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت مستقبل میں عوام کی رائے پر زیادہ توجہ دے گی اور عوام کی خواہشات کا مثبت جواب دیا جائے گا۔خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کھلی سوچ سے کام لے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہانگ کانگ کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بیرونی ماحول غیر مستحکم ہے۔ چین – امریکہ تجارتی کشمکش مکمل طور پر حل نہیں ہوئی اور ہانگ کانگ کی معیشت سست روی کی شکار ہے۔ اسی لئے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کو ان مسائل سے نمٹانے کے لئے تیاری کرنا ہو گی۔ لین جنگ یوار نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ “ایک ملک دو نظام” سے فائدہ اٹھا کر خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ ہانگ کانگ ملک کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی سے فائدہ اٹھا کر سماجی، معاشی اور عوامی زندگی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔”دو نظام ” کی وجہ سے ہانگ کانگ سب سے آزاد معیشتوں میں سے ایک ہے اور ہانگ کانگ کے شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا اچھی طرح تحفظ کیا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons