یکم جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں منعقدہ رسمی کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ تعلقات کو اچھی طرح فروغ دینا دونوں ممالک کے عوامی کی دلی خواہشات اور عالمی برادری کی توقعات کے عین مطابق ہے۔
اطلاع کے مطابق تقریباً اسی امریکی ماہرین صدر ٹرمپ اور امریکی کانگریس کے نام ایک کھلا خط بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں امریکہ کے بیشتر اقدامات نے چین امریکہ تعلقات کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
متعلقہ خط کے حوالے سے گنگ شوانگ نے کہا کہ چینی و امریکی صدور نے ابھی جی ٹونٹی سمٹ کے دوران ملاقات کی جس میں اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ہے جس سے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کی سمت کا تعین کیا گیا ہے۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ چین اور امریکہ کے مابین اچھے تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی خواہشات اور عالمی برادری کی توقعات کے عین مطابق ہیں۔