تازہ ترین
چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن بھی پاکستان کے شمالی علاقوں کے دیوانے نکلے

چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن بھی پاکستان کے شمالی علاقوں کے دیوانے نکلے

پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی چیانگ بھی دیگر غیر ملکیوں کی طرح پاکستان کے شمالی علاقوں کے دیوانے نکلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں چاؤ لی چیانگ نے لکھا کہ کیا یہ سوئیزرلینڈ ہے؟ انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ ناران کی تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خیبر پختونخواہ کی حسین وادی کاغان کا ایک حصہ ناران ہے۔ ناران کا شمار پاکستان کے خوبصورت مناظر والے علاقوں میں ہوتا ہے جو سطح سمندر سے 2500 میٹر بلند ہے۔ چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ ناران کی خوبصورتی بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ناران سیاحوں اور ٹریکرز کے لیے ایک مشہور سیر گاہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین بالادستی کی مخالفت کرتا ہے، امریکہ میں چین کے سابق سفیر

حال ہی میں جنوبی چین کے شہر گوانگچو میں منعقدہ  انڈرسٹینڈنگ چائنا  2023 ء  ” …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons