افغانستان میں دو دہائیوں سے جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات کی ایک اور کوشش کی جا رہی ہے، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور قابل عمل سیاسی ڈھانچے کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے قطر میں شروع ہونے جا رہا ہے، مذاکراتی عمل میں تمام دھڑوں کے ذاتی حیثیت سے شریک ہونے کا منصوبہ ہے۔
