تازہ ترین
ہانگ کانگ کے پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا غیر قانونی عمل ہے، چینی وزارت خارجہ

ہانگ کانگ کے پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا غیر قانونی عمل ہے، چینی وزارت خارجہ

یکم جولائی کو چند مظاہرین نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے قانون ساز ادارے پر دھاوا بول دیا۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شونگ نے دو تاریخ کو کہا کہ یہ قانون اور سماجی نظم و نسق کے خلاف کی جانے والی ایک سنگین سرگرمی ہے۔ چین اس کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور مرکزی حکومت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور پولیس کی جانب سے اس واقعے سے قانونی طور پر نمٹنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
گنگ شوانگ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور ہانگ کانگ سے متعلقہ تمام امور چین کا اندرونی معاملہ ہیں۔ اس حوالے سے بیان بازی کرنے والے ممالک کو محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو بند کرنا چاہیئے اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کی حوصلہ افزائی یا حمایت بند کرنی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایرانی صدر کے ایس سی او میں ایران کی شمولیت سے متعلق قانون پر عملدرآمد کے حکم نامے پر دستخط

  شنگھائی تعاون تنظیم نے معیشت سمیت متعدد شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں سرانجام دی ہیں ایرانی صدرابراہیم …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons