امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے لیکن نہیں نکل سکتا کیوں کہ افغانستان دہشت گردوں کی لیبارٹری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بننے سے روکنے کے لیے خفیہ اطلاعات کا مضبوط نیٹ ورک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو پوری دنیا کا پولیس والا بننے سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ دنیا میں کوئی اور ملک یہ کام نہیں کر رہا۔
