قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کرلیا ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم کے مطابق اتھارٹی وزارت انسانی حقوق کے ماتحت کام کریگی اور صرف فوجداری مقدمات میں قانونی امداد فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائیگی اور اتھارٹی معمولی جرمانہ ادا نہ کرسکنے والے قیدیوں کا جرمانہ بھی ادا کریگی۔
