پاکستان اور تاجکستان نے تجارت، توانائی، زمینی اور فضائی روابط، سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، آڈٹ اور اکاؤنٹس سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تجارت، معیشت اور سائنسی وفنی تعاون کے بارے میں پاکستان اور تاجکستان کے مشترکہ کمیشن کے چھٹے اجلاس میں طے پایا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کی جبکہ تاجکستان کے وفد کی قیادت عثمان زادہ عثمان علی نے کی۔
