قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں موٹرسائیکلوں پر گھومنے والوں کے پاس اربوں روپے کی جائیدادیں کہاں سے آگئیں؟ منی لانڈرنگ کے حوالے سے شواہد موجود ہیں جو وقت آنے پر عدالتوں میں پیش کردیئے جائیں گے-
