تازہ ترین
وزیراعظم کا اقلیتی برادریوں کے تمام مسائل حل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا اقلیتی برادریوں کے تمام مسائل حل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کی قیادت میں بشپس کے وفد سے ملاقات کے دوران مسیحی برادری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ کیلئے پاکستان کتھیولک بشپس کانفرنس کی جانب سے 56 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ وفد میں پاکستان کھتیولک بشپس کے صدر آرچ بشپ جوزف ارشد، آرچ بشپ آف لاہور بشپ Sebastian Francis Shaw، بشپ آف ملتان بشپ Benny Travas فیصل آباد کے منتخب بشپ، بشپ Inderias Rehmat اور John Phillip شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons