تازہ ترین
میکسکو میں مگرمچھ سے شادی کی انوکھی روایت

میکسکو میں مگرمچھ سے شادی کی انوکھی روایت

میکسیکو کے شہر سین پیڈرو ہومیلولو میں میئر کا حلف اٹھانے کے بعد قدیم رسم نبھانا پڑتی ہے کیونکہ مقامی افراد کے عقیدے کے مطابق اس سے خوشحالی آتی ہے۔

ماہی گیروں کے اس قصبے میں مقامی کسانوں اور ماہی گیروں کی قسمت چمکانے کے لیے قصبے کے میئر کی شادی مگرمچھ سے کروائی جاتی ہے جس کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ باضابطہ طور پر منعقد کی جانے والی اس شادی کی تقریب میں قصبے کے تقریباً سب ہی افراد شریک ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈھول اور بینڈ بجاتے ہوئے خوشی سے سرشار مقامی افراد میئر اور مگر مچھ کے ہمراہ قصبے کے بازاروں کا چکر لگاتے ہیں۔ میئراور مگرمچھ یعنی دلہے دلہن کی سج دھج بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور مگر مچھ کو اس موقع پر دلہنوں کا روایتی سفید لباس زیب تن کرایا جاتا ہے۔
سین پیڈرو ہومیلولو کے بزرگ شہریوں کا ماننا ہے کہ اس روایت پر عمل کرنے سے بارشیں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے فصل اچھی لگتی ہے، اسی طرح سمندر میں مچھلیوں کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔ میکسکو میں یہ رسم گزشتہ 200 سالوں سے نبھائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons