فلسطین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیاسی تعلقات صرف امن عمل کی بحالی کی شرط پر ہی دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔ایک بیان میں فلسطین کی تنظیم آزادی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جنرل سیکرٹری Saeb Erekat نے کہا ہے کہ اگر امریکی حکومت فلسطینی قیادت کے ساتھ سیاسی روابط بحال کرنا چاہتی ہے تو اسے مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دینا ہوگا اور اس کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے فیصلے کو معطل کرنا ہوگا۔
