سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے آٹھ جولائی کو ملک کے وسطی علاقے میں چینی کمپنیوں کے تعمیر کردہ آبی ذخیرے اور دریائی ڈیم کا معائنہ کیا اور منصوبوں کی تعمیر میں شریک اہلکاروں کو شکریہ کے اسناد جاری کیے۔
معائنے کے بعد منعقدہ تقریب میں صدر سری سینا نے کہا کہ سری لنکا میں موراگا ہاکندا آبی ذخیرہ اور کولو گنگا ڈیم قومی سطح کے منصوبے ہیں. چینی کپمنیوں نے اعلی معیار کا کام کیا ہے اور سری لنکا کے لئے زرعی آبپاشی، بجلی کی فراہمی اور اقتصادی ترقی کے لیے ممتاز خدمات انجام دیے ہیں.
اطلاع کے مطابق موراگا ہاکندا آبی ذخیرہ 25 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سری لنکا کے اندر سب سے بڑا آبی منصوبہ ہے جو سری لنکا کے جنوب سے شمال تک پھیلا ہوا ہے. کولو گنگا ڈیم مزکورہ آبی ذخیرے کو پانی فراہم کرتا ہے. جس سےسری لنکا کے مرکزی حصے میں آبپاشی کی صلاحیت بڑھ گئی ہے.