تازہ ترین
ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

>ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق کہا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق سنا ضرور ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons