محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب، ڈیرہ غازی خان، ملتان ڈویژنوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
