ورلڈ کپ سیمی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ سیمی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے بارش سے متاثرہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دے دیا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ گزشتہ روز بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، دوسرے دن کیویز نے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ گزشتہ روز کی طرح نئے دن میں بھی بھارتی گیند بازوں نے کیویز کو رنز بنانے نہیں دیے اور پوری ٹیم مقرر 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کین ولیمسن 67 اور ہینری نکلس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ جسپریت جمبرا، ہاردک پانڈیا، رویندرا جادیجا اور یوزویندر چہل ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons