تازہ ترین
تاجر برادری کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، وزیراعظم عمران خان

تاجر برادری کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں پاکستان کے ایوانِ صنعت وتجارت کی فیڈریشن’ کراچی کے ایوان صنعت وتجارت اور آٹوموٹوو پارٹس ایسوسی ایشن کے نمائندؤں پر مشتمل وفد سے ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے کراچی کے دورے کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل کرنا ہے اس مقصد کے لئے پوری اقتصادی ٹیم بھی ان کے ہمراہ ہے۔ عمران خان نے کہاکہ غربت کا خاتمہ اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے اوراس کے لئے ہمیں تاجروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ وفد نے وزیراعظم کو ٹیکس نظام میں اصلاحات’ محاصل میں اضافے’ مہنگائی اور سمگلنگ کی روک تھام ‘ کاروباری سہولت’ سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق مختلف تجاویز دیں۔
ٹیکسٹائل ‘ ہوزری ‘ تولیے اور چمڑے کی مصنوعات سے وابستہ صنعتکاروں کے وفود نے بھی کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو اپنے شعبوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ ان شعبوں کے مسائل جلد حل کریں۔ لیدرسیکٹر کے وفد کی قیادت کامران حبیب اور شیخ محمد عمران نے کی۔ ہوزری سیکٹر کے وفد میں جاوید بلوانی ‘ عمیر غلام محمد’ الطاف حسین اور بشیر غفار شامل تھے۔ تولیہ سازی کے وفد کی قیادت فرخ مقبول ‘ معین رزاق ‘ خالد اقبال اور مہتاب الدین چاولہ نے کی۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے زراعت اور ماہی پروری کے شعبوں کو ترقی دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کراچی میں ایگروفوڈ ‘ ماہی پروری اور دوا سازی کے شعبوں کی نمائندگی کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ کیلئے قائم کی گئی ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے- عمران خان نے کہا کہ ملک میں جدید طریقوں سے ماہی پروری کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ تعمیرات ‘ سٹیل’ سیمنٹ اور رنگ کی صنعت کے وفود نے بھی آج کراچی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ رہائش اور تعمیرات کے شعبوں کی ترقی کے ساتھ روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت آنوتین چرنویراکل کا سی ایم جی کوانٹرویو

تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت  آنوتین چرنویراکل  نے چائنا میڈیا گروپ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons