فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کے مطابق آٹے کی 80 کلو والی بوری کی قیمت 550 روپے اضافے کے ساتھ 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد قیمتوں میں اضافہ ضروری ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں اور ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
