چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور کسی بھی غیر ملکی ادارے یا فرد کو چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کنگ شوآنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہانگ کانگ کے بل سے متعلق معاملے پر حالیہ بیان کے جواب میں کہا کہ ہانگ کانگ کے معاملات پر چین کا مؤقف واضح ہے۔
