ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ اس کی بحریہ نے ملک کی جنوبی سمندری حدود میں برطانوی آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ اسلامی انقلابی گارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحری جہاز خلیج عدن میں معمول کی گشت کرتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ایرانی کشتیوں نے خلیج عدن کے قریب برطانوی آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی۔
