تازہ ترین
مہاجرین کو تمام یورپی ریاستوں میں برابر سے تقسیم کیا جائے، جرمنی

مہاجرین کو تمام یورپی ریاستوں میں برابر سے تقسیم کیا جائے، جرمنی

آسٹریا کے سابق وزیر اعظم نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی تارکین وطن کو پناہ دینے کے بجائے واپس ان کے وطن روانہ کیا جائے۔ جرمن وزیر داخلہ ہائیکو ماس نے زور دیا ہے کہ بحیرہ روم میں ریسکیو کیے جانے والے مہاجرین کو یورپی یونین کی تمام ریاستوں میں منصفانہ طور پر تقسیم کیا جانا چاہیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن وزیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مہاجرین کی متعدد کشتیاں اٹلی میں لنگر انداز ہونے کی منتظر ہیں لیکن اطالوی حکومت انہیں اجازت نہیں دے رہی تاہم دوسری طرف آسٹریا کے سابق وزیراعظم سباستیان کرس نے جرمن وزیر داخلہ ماس کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons