تازہ ترین
بورس جانسن

بورس جانسن نئے برطانوی وزیراعظم نامزد

کنزرویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

بورس جانسن نے اپنے حریف جیریمی ہنٹ کو باآسانی 92,153 وٹوں کے مقابلے میں 46,656 سے شکست دی۔ ووٹ کے اہل ایک لاکھ 60 کنزرویٹو ارکان میں سے 87 اعشاریہ 4 فیصد اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ بورس جانسن لندن کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ تھریسامے بطور وزیراعظم کل آخری خطاب کریں گی۔ برطانوی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 10 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم مختلف مراحل میں ہونے والے اس انتخاب کے آخر تک پہنچتے پہنچتے صرف 2 امیدوار جیرمی ہنٹ اور بورس جانسن میدان میں رہے گئے۔ یوں یہ مقابلہ موجودہ اور سابق وزرائے خارجہ کے درمیان ہوا۔ 55 سالہ بورس جانسن 2016ء سے 2018ء کے درمیان بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دیتے آئے ہیں تاہم وزیراعظم تھریسامے کی ’بریگزٹ ڈیل‘ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وہ 2008ء سے 2016ء تک لندن کے میئر بھی رہے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons