وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ سے واپسی پر قطر کے دارلحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ قطر میں مختصر قیام کے دوران مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔
