چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی حکومت نے 27 جولائی کوہونیوالے غیر قانونی احتجاج اور اسمبلی پر حملے کی مذمت کی۔
ہانگ کانگ کی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سےغیر قانونی احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 27 جولائی کوغیرقانونی احتجاج اوراسمبلی پرحملے کے باوجود حکومت نے نقل وحمل کے ذرائع کو بحال رکھا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی، پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، سڑک کو بند کیا اور اسمبلی کی عمارت پر حملہ بھی کیا۔