متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات کے لیے آسانی فراہم کردی

متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وزارت نے نئے قانون کے تحت خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات کے لیے آسانی فراہم کردی۔

وزارت انسانی وسائل کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے تحت خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق آجروں کو اس سلسلے میں ورک پرمٹ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ آجروں کو ایسے افراد کو روزگار پر رکھنے کی اجازت ہوگی جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اس سے قبل ورک پرمٹ صرف ان خواتین کو دیے جاتے تھے جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر یواے ای میں مقیم تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons