تازہ ترین
امریکی اسلحہ کے باعث میکسیکو میں منظم جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، میکسیکن وزارت خارجہ

امریکی اسلحہ کے باعث میکسیکو میں منظم جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، میکسیکن وزارت خارجہ

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سے اسمگل ہونے والے امریکی اسلحہ کے باعث میکسیکو میں منظم جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسمگلنگ کے ذریعے ملک کے اندر آنے والے اسلحے کو ختم کرنا میکسیکو کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیان کے مطابق میکسیکو کے اندر قتل و غارت اور بڑے مجرمانہ واقعات میں استعمال ہونے والے ہر دس ہتھیاروں میں سے سات امریکہ سے آتے ہیں۔ ہر سال تقریباً دو لاکھ امریکی بندوقیں دونوں ممالک کے سرحد سے میکسیکو میں اسمگل ہوتی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ میکسیکو کے اندر اسمگل ہونے والے اسلحہ میں سے زیادہ ترامریکہ سے آتا ہے جس کا آدھا حصہ پستول اور رائفلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons