امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اچھا آدمی قرار دیدیا ہے۔
دونوں راہنماؤں کی ٹیلیفونک گفتگو میں اہم تجارتی معاہدے پر بات چیت کی گئی۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم تجارتی معاہدے پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت اہم تجارتی معاہدہ ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد ہونے والا دوطرفہ معاہدہ موجودہ تجارت سے تین سے چار یا پانچ گنا بڑا ہوگا اور جیسے ہی برطانیہ، یورپی یونین سے باہر آ جاتا ہے تو ہم مزید کچھ کر سکتے ہیں۔