وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام پرغور کیا جائے گا۔ انٹرٹینمنٹ اور تحائف فنڈ ختم کرنے سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں ایم ڈی پاسکو کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم پر بھی غور کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹریٹ سے متعلق بھی رولز آف بزنس میں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ ایم ڈی نیکا کی تعیناتی کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سی ای او کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔