بھارت کی دولت مشترکہ گیمز 2022 سے بائیکاٹ کی دھکمی

بھارت کی دولت مشترکہ گیمز 2022 سے بائیکاٹ کی دھکمی

بھارت کی جانب سے دولت مشترکہ گیمز 2022 میں شرکت نہ کرنے کا معاملہ اس وقت مزید شدت اختیار کرگیا جب بھارت نے اپنی دھمکی کے مد نظر وزارت کھیل سے ان مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کردی۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ گیمز 2022 سے شوٹنگ ایونٹ کو نکالنے کے معاملے پر بھارت نے گیمز میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ خیال رہے کہ دولت مشترکہ گیمز میں شوٹنگ ایونٹ 1966 سے ہر سال منعقد ہوتا رہا ہے، تاہم اس سال سہولیات نہ ہونے پراسے 2022 میں ہونے والے مقابلوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا اعلان گزشتہ برس ہوا تھا، تاہم بھارتی شوٹنگ فیڈریشن کی جانب سے کھیلوں کی بائیکاٹ کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
بائیکاٹ کے حوالے سے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر نریندر بترا نے وزیر کھیل کرن ریجیجو کو خط لکھ کر ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے فیصلے سے اپنی وزارت کو آگاہ کر سکیں گے۔ نریندر بترا نے لکھا کہ ہم دولت مشترکہ گیمز 2022 میں حصہ لے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ اپنے خط میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ کھیل کے جس حصے میں بھارت اپنی گرفت مضبوط کرلیتا ہے اور اچھی کارکردگی دکھاتا ہے تو اس کے قوانین ہی تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ہمیں لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اب ہم سخت سوالات کریں اور سخت موقف اختیار کریں۔
واضح رہے کہ آئی او اے کے صدر نریندر مترا اس وقت انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر بھی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس ہونے والے دولت مشترکہ گیمز میں 16 گولڈ میڈلز حاصل کرکے میڈل فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا تھا جس میں سے اس نے 7 گولڈ میڈلز شوٹنگ ایونٹ میں حاصل کیے تھے۔ نریندر بترا نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر شوٹنگ کا ایونٹ منعقد نہیں ہوتا تو بھارت 2022 کے مقابلوں میں 5ویں سے 8ویں نمبر پر ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) کے روانڈا میں ہونے والے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons