اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی۔
عرفان صدیقی کی گرفتاری کا معاملے پر وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے پر حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا جب کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی جانب سے واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
