تازہ ترین
کامیاب دورہِ امریکہ پر صدر مملکت کی جانب سے وزیرِاعظم کی تعریف

کامیاب دورہِ امریکہ پر صدر مملکت کی جانب سے وزیرِاعظم کی تعریف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ کامیاب دورہِ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا۔

ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب دورہ کرنے پر وزیراعظم کو سراہا اورعلاقائی و بین الاقوامی امور پر پاکستان کے بیانیہ کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ صدر عارف علوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کامیاب دورے سے پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons