چین کے محکمہِ موسمیات نے چین کے جنوبی صوبوں گوانگ دونگ اور حائینان میں سمندری طوفان ویفا کے حوالے سے بلیو الرٹ جاری کردیا ہے۔ چینی انتظامیہ نے ان علاقوں میں مقامی افراد کو پیشگی طور پر تیار رکھنے کے لئے لیول 1V ایمرجنسی ریسپانس کو بھی فعال کر دیا ہے۔ ویفا سمندری طوفان متوقع طور پر گوانگ دونگ اور حائینان کے ساحلی علاقوں میں 31 جولائی کی رات سے یکم اگست کی صبح کے درمیان کسی بھی وقت آسکتا ہے۔
